25 مئی 2013 - 19:30
حکومت میانمارنے مسلمانوں کو دو سے زائد بچوں کی پیدائش سے روک دیا

میانمارمیں پہلے بدھ انتہاپسندوں نے مسلمانوں کی نسل کشی کی اور اب حکومت نے مسلمانوں کو دو سے زائد بچوں کی پیدائش سے روک دیا ہے۔

ابنا: میانمارمیں پہلے بدھ انتہاپسندوں نے مسلمانوں کی نسل کشی کی اور اب حکومت نے مسلمانوں کو دو سے زائد بچوں کی پیدائش سے روک دیا ہے۔میانمار کے فساد زدہ صوبے رخائین میں حکومت نے مسلمانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ دو سے زیادہ بچے پیدا نہ کریں۔ حکام کے مطابق اس پابندی سے بدھ مت کے ماننے والوں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ سرکاری ترجمان کے مطابق مسلمانوں میں پیدائش کی شرح بدھوں کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہے اور یہی ان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔

.....

/169